زرعی قرضوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6جنوری مقرر
راولپنڈی(اے پی پی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کاشتکاروں کو زرعی قرضہ جات کے حصول کے لیے 6جنوری تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان کے مطابق 25ایکڑ آبپاش یا 50ایکڑ تک بارانی رقبے کے مالک چھوٹے کاشتکار ون ونڈو آپریشن کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہیں ۔قرضہ کے خواہشمند چھوٹے کاشتکار زرعی پاس بک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
اس ضمن میں زرعی ترقیاتی بنک کے برانچ مینجرز صرف 3یوم میں قرضہ جاری کرنے کے پابند ہیں ۔ترجمان نے مزید کہاک ہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ ڈی سی او ،اے ڈی سی ،زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک یا ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔