سری لنکا کےخلاف عمر گل کو کھیلانے کا فیصلہ بہترین ہے،رانا نوےد

سری لنکا کےخلاف عمر گل کو کھیلانے کا فیصلہ بہترین ہے،رانا نوےد

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آل راﺅنڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ باﺅلر عمر گل کو کھیلانے کا فیصلہ بہترین ہے اور اس سے پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مضبوط ہوگا ۔رانا نوید الحسن نے کہاکہ عمر گل ایک تجربہ کار باﺅلر ہے اور وہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔سپورٹنگ وکٹیں بنائی جائیں اور کوکا بورا گیند کا استعمال کیا جائے ۔نوید الحسن نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال ہونے والے گریز باﺅل 400سے 500روپے تک سیالکوٹ سے ملتا ہے لیکن وہ دو گنا سے بھی زیادہ قیمت پر خریدا جارہا ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے ۔رانا نوید الحسن نے کہاکہ پی سی بی کو سڈنی طرز کے کرکٹ سٹیڈیم شیخوپورہ کو اپنی سرپرستی میں لے لینا چاہئے تاکہ اس کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہوسکے ۔

وہاں پر فلڈ لائٹس لگوا کر قومی ٹی ٹونٹی میچز کروانے چاہئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی