فٹنس مسائل ،مورکل کی بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

فٹنس مسائل ،مورکل کی بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 26 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گا۔ مورنے مورکل بھارت کے خلاف جاری سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ بقیہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے مورکل کو انجری سے مکمل نجات کیلئے دس سے پندرہ روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کی دوسرے میچ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ مورکل نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔