انگلش سپنر گریم سوان نے انٹر نےشنل کرکٹ کو خےر باد کہہ دےا

انگلش سپنر گریم سوان نے انٹر نےشنل کرکٹ کو خےر باد کہہ دےا

لندن(آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر گریم سوان نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔جس کاباقاعدہ اعلان پر ےس کانفرنس مےں کےا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ گریم سوان کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ایشز سیریز میں شکست خوردہ انگلش ٹیم کو ایک اور جھٹکے سے دوچار کردیا ہے، گریم نے 5 میچز کی ایشز سیریز کے بقیہ دو میچز بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔سوان نے انگلینڈ کی جانب سے 60 ٹیسٹ میچز میں 29.96 کے تناسب سے 255 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 79 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 104 اور 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 51 کھلاڑیوں کوشکارکیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی