چھٹا آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

چھٹا آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

 اسلام آباد /بہاولپور(این این آئی)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام چھٹا آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) پیر سے بہاﺅلپور میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری اور پاک بھارت سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بلال ستی کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دوگروپوں اے اور بی میں تقسیم کیاگیا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور اور پشاور جبکہ گروپ بی میں کشمیر ، بہاﺅلپور ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہونے والے پاک بھارت سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی