چیتشور پوجارا نے ٹیسٹ میچوں میں چوتھی بار ایک اننگز میں 150 رنزوں کا ہندسہ عبور کرلیا
جوہانسبرگ (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز چیتشور پوجارا نے ٹیسٹ میچوں میں انفرادی طور پر ایک اننگز میں چوتھی بار 150 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں چیتشور پوجارا نے ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، چیتشور پوجارا نے چوتھی بار 150 رنزوں کا ہندسہ عبور کیا، وہ 153 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد جیک کیلس کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔