رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے ڈراز کا اعلان کر ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے زیر اہتمام جاری دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ۔رہبر کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلا س گذشتہ روز کمیٹی کے چیئر مین ماجد زمان کی صدارت میںہوا۔اجلاس میں ٹورنامنٹ سیکرٹری شہباز علی نے پہلے مر حلے کے میچوں اور تمام اخراجات کی رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی کے چیئر مین ماجد زمان نے ٹورنامنٹ کا پہلا مر حلہ احسن انداز میں اختتام پذیر ہونے پر کمیٹی کے اراکین کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مر حلے اور فائنل تک پورے ٹورنامنٹ کو شایان شان اندا ز میں کروایا جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی