کلب ورلڈ کپ فٹ بال ¾ بائرن میونخ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کلب ورلڈ کپ فٹ بال ¾ بائرن میونخ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  

برلن (اے اےن اےن ) یورپین چمپئن جرمن کلب بائرن میونخ نے کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں راجا کاسابلانکا کو شکست دیتے ہوئے رواں برس کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ہفتے کے روز کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں بائرن میونخ نے راجا کاسابلانکا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ اس میچ میں بائرن میونخ بھرپور کارکردگی دکھانے سے تاہم قاصر رہی اور کھیل کے متعدد شعبوں میں ٹیم میں موجود کمزوریاں بھی سامنے آئیں، لیکن مراکش کی چمپئن ٹیم راجا کاسابلانکا ان خامیوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔میونخ کی جانب سے دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف کے پہلے 22 منٹوں میں ہوئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -