عمران خان کی رہائش گاہ پر غیر رسمی مشاورتی اجلاس

عمران خان کی رہائش گاہ پر غیر رسمی مشاورتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر+سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف ریلی میں شرکت سے قبل عمران خان اور مرکزی رہنماﺅںنے مشاورت کی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے بھی عمران خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں شرکت سے قبل عمران خان کی رہائشگاہ پر رہنماﺅں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی کے لئے دئیے جانےوالے نو نکات پر مشتمل ایجنڈے پر گفتگوکے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل بارے غوروخوض کیا گیا ۔اجلاس میں جہانگیر ترین‘ شاہ محمود قریشی ‘ جاوید ہاشمی ‘اسد عمر ‘شفقت محمود‘ میاںمحمود الرشید ‘عبد العلیم خان سمیت دیگر موجود تھے ۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اوراس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅںنے مہنگائی کے خلاف تحریک میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا ۔ بعدا زاں دونوں رہنما عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ انکی رہائشگاہ سے ریلی کی قیادت کے لئے ناصر باغ کیلئے روانہ ہوئے۔
مشاورتی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -