تین برسوں میں 57ہزار افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہو سکی

تین برسوں میں 57ہزار افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہو سکی

اسلام آباد (آئی این پی) بیورو کریسی نے وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا،تین سال میں گریڈ17اور اوپر کے 57ہزار افسران کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہو سکی بلکہ 2011ءسے اب تک وزارتوں و سرکاری محکموں کے صرف 4ہزار جبکہ خود مختار سرکاری اداروں (کارپوریشنوں) کے 21ہزار افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائی جا سکی، جبکہ تصدیق کے عمل میں ہزاروں افسران کی ڈگریوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس ضمن میں حاصل دستاویزات کے مطابق فروری 2011ءمیں جاری ہونے والے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حکم پر عملدر آمد کی راہ میں بیورو کریسی آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ۔ مذکورہ حکم کے تحت گریڈ 17 اور دور کے تمام سرکاری افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائی جانا تھی، مگر گزشتہ تین سال کے دوران وزارتوں و سرکاری محکموں کے گریڈ 17 و اوپر کے صرف 4415 جبکہ خود مختار سرکاری اداروں( کارپوریشنوں ) کے صرف 21,562 افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔ اس کے برعکس وزارتوں اور سرکاری محکمہ کے 18,869جبکہ خود مختار سرکاری اداروں (کارپوریشنوں)42ہزار467افسران کی ڈگریوں کی تاحال تصدیق نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران کی ڈگریوں کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں حالانکہ وہ 15,15 سال سے اہم عہدوں پر براجمان ہیں۔

                              تصدیق نہ ہو سکی

مزید : صفحہ آخر