عمران خان کا مہنگائی کے خلاف قدم اٹھانا درست ہے،عوامی رائے

عمران خان کا مہنگائی کے خلاف قدم اٹھانا درست ہے،عوامی رائے

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) سیاستدان سیاسی شعور نہیں رکھتے ہیں ،ملک کو مسائل سے نکالنا چاہیے۔مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے عمران خان کا مہنگائی کے خلاف قدم اٹھانا درست ہے۔حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔روزنامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں محمد یاسین اور فیروز حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی حکومت ہے اس کے دور میں غریب سے جینے کا حق چھین لیا جا تا ہے سیاسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا تصور ہی نہیں ہے۔حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے۔منیر حسین اور توقیر خان نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ آج تک پڑھے لکھے لوگ اسمبلیوں کی زینت نہیں بن سکے اور پارلیمنٹ میں امراءکا راج رہا ہے۔حکمران محلوں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیںان کو غریبوں کا خیال تک نہیں ہے۔مبشر حیات اور محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکال کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔مسلم لیگ (ن)اسمبلیوں میں جاتے ہی حسب روایت عام آدمی کو بھول گئی ہیں،مہنگائی نے جنازہ نکال دیا ہے ملک میں الیکشن ہونے چاہیے۔عوام دشمن لوگوں کی حکومت کا قلع قمع ہونا چاہیے۔

عوامی رائے

مزید :

صفحہ آخر -