وزیر اعظم کے اقتصادی پیکیج سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا ،اظہر سعید بٹ

وزیر اعظم کے اقتصادی پیکیج سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا ،اظہر سعید ...

لاہور ( اسد اقبال) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل پنجاب کے چیئر مین اظہر سعید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج سے اقتصادی بحالی کی رفتار تیزاور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا ۔جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔جبکہ مراعات سے ٹیکس نیٹ و ٹیکس بیس میں اضافہ اور بے روزگاری و کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی۔تاہم حکو مت وقت معیشت کو ترقی کی پٹری پر رواں کرنے کے لیے انڈسٹری کو ریلیف اور ٹیکسوں کی شر ح میں کمی کرتے ہوئے صنعتکاروں کو اعتماد میں لے ۔تا کہ معا شی صو رتحال میں بہتری آ سکے ۔ گزشتہ روز پاکستان سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے اظہر سعید بٹ نے کہاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکو مت نے ماضی میں کئی اچھے فیصلے کئے گئے ہیں۔ جن پر عمل درامد نہیں ہو سکا ۔مگر اب کاروباری مشاورتی کونسل کے قیام سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔اظہر سعید بٹ نے کہا کہ کاروباری برادری امن و امان، دہشت گردی، کراچی کی صورتحال، بھارت سے تعلقات اور اسے پسندیدہ ریاست قرار دینے کے لئے تاجروں سے مشاورت، توانائی بحران، معیشت اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو قومی دہارے میں شامل کرنے کے بارے میں وزیر اعظم سے مکمل اتفاق کرتی ہے ۔ انھوں نے کاروباری برادری سے کہا کہ حکومت سے ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے پورا ٹیکس ادا کریں تاکہ ٹیکس کلچر پروان چڑھے اور ملکی مسائل حل ہوں۔انھو ں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کا گراف بلند کرنے کے لیے انڈسٹر ی کو ریلیف اور صنعتوں پر عائد کردہ ٹیکسز میں کمی لائے ۔

اظہر سعید بٹ

مزید : صفحہ آخر