چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی تعزیت کیلئے جسٹس زاہد حسین کے گھر گئے

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی تعزیت کیلئے جسٹس زاہد حسین کے گھر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید زاہد حسین کے گھر تشریف لائے۔ فاضل چیف جسٹس نے جسٹس زاہد سے انکے والد سید منور حسین جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے کی تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ارشاد احمد نے بھی جسٹس زاہد حسین سے ملاقات کرکے مرحوم والدکی وفات پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ سبحان وتعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
                  چیف جسٹس تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -