کراچی پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

کراچی پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

کراچی(آئی این پی )پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ اتوار کو پولیس اعلامیہ کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس کے روایتی راستے کے اطراف واقع سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا جائے گا، ایم اے جناح روڈ پر واقع تمام تجارتی مراکز اس دن بند رہیں گے۔ جلوس کے راستوں پر پولیس کے تربیت یافتہ کمانڈوز کے علاوہ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، جلوس کے راستوں پر واقع اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرز موجود ہوں گے جبکہ نشتر پارک کے اطراف واچ ٹاورز قائم کئے جائیں گے۔جلوس کے راستوں کو مختلف سیکیورٹی سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر سیکیورٹی سیکٹر کا انچارج ایس پی رینک کا افسر ہوگا، یہ سیکیورٹی سیکٹرز مزید سب سیکٹرمیں تقسیم کئے جائیں گے جہاں سیکیورٹی کی ذمہ داری ایس ڈی پی او رینک کے افسران کے سپرد کی جائے گی اور وہ اپنے متعلقہ افسران اور اہلکاروں سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ اس کے علاوہ جلوس کے راستوں اور حساس مقامات کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

                      کراچی پولیس

مزید : صفحہ آخر