ساتویں سارک سپیکرز کانفرنس مالدیپ کے شہر مالے میں شروع

ساتویں سارک سپیکرز کانفرنس مالدیپ کے شہر مالے میں شروع

  

مالے ( آئی این پی )سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ امن اور دوستی کے داعی ہیں، ہم اپنے پڑوسیوں سے بھائی چارے کی فضا کومزید فروغ دینا ہو گا، جنوبی ایشیا کی آٹھ ریا ستیں مشترکہ نسب ،ورثے ،ثقافت اور روایات سے جڑی ہوئی ہیں،یہ ریاستیں بے پناءوسائل اوراشتراکیت کے باوجود وہ مقام حاصل نہیں کر سکیں جو ان کے شایان شان تھا ، گزشتہ تین دہایﺅں سے ہم ترقی کی منازل طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، پارلیمنٹ اورعوام کے باہمی رابطوں و اعتماد سازی کو فروغ دینا ضروری امر ہے۔وہ اتوار کو مالے میں سارک سپیکر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ساتویں سارک سپیکر کانفرنس پر وقار تقریب کے ذریعے مالدیپ کے شہر مالے میںشروع ہو گئی جس کا افتتاح مالدیپ کے صدر یامین عبدلقیوم نے کیا ۔سارک ممالک سے آئے ہوئے سپیکرز اور ارکان پارلیمان کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی ۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اپنے چھ رکنی وفد کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ امن اور دوستی کے داعی ہیں اور ہم اپنے پڑوسیوں سے بھائی چارے کی فضا کومزید فروغ دینا ہو گا۔اقومی اسمبلی کے سپیکر نے مالدیپ کے صدریامین عبدلقیوم کو ان کے انتخاب پر پاکستانی عوام اورپارلیمان کی جانب سے مبارک باد پیش کی ۔انہو ں نے کانفرنس کے انعقاد کے بہترین اتظامات کرنے پر مالدیپ کی مجلس کے سپیکر عبداللہ شاہد کی خدمات کو بھی سراہا۔

                  سپیکرز کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -