مشرف غدار ی کیس: ججز تقرریوں اور پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف مشرف کی درخواستیں مسترد، وکلاءکا سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے پر غور

مشرف غدار ی کیس: ججز تقرریوں اور پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف مشرف کی ...
مشرف غدار ی کیس: ججز تقرریوں اور پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف مشرف کی درخواستیں مسترد، وکلاءکا سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی تینوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں، پرویز مشرف کے وکلاءنے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ کر لیا ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد اپیل دائر کی جائے گی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کیس کی سماعت کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی عدالت کے 3 ججز کی تقرریوں اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تعیناتی کے طریقہ کار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے ججوں اور پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف ایڈووکیٹ انور منصور نے دو الگ الگ درخواستیں عدالت میں دائر کی تھی جبکہ پرویز مشرف خصوصی عدالت میں غداری ٹرائل کو پہلے ہی چیلنج کر دیا تھا جس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل ایک رکنی نے کی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل خالد رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف نے جب یہ اقدام کیا تو وہ آرمی چیف تھے ،ان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہو سکتا ہے لہٰذا خصوصی عدالت مقدمہ نہیں سن سکتی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز کی تقرری کے خلاف درخواست پرویز مشرف کے وکیل انورمقصود خان نے دائر کی اور عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سماعت کی اور مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں درخواستوں کو مسترد کر دیاہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ آنے کے بعد پرویز مشرف کے خلاف نے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ کا فیصلہ کیا ہے اور انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد اپیل دائر کرنے کافیصلہ کیا جائے گا اور مشرف کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔