جے یوآئی کا پشاورمیں مظاہرے کااعلان

جے یوآئی کا پشاورمیں مظاہرے کااعلان
جے یوآئی کا پشاورمیں مظاہرے کااعلان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یوآئی نے خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر پشاورمیں مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ، شمالی وزیرستان میں آپریشن فوری بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوری 26 کو پشاور میں مظاہرہ کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے یوآئی مسلم لیگ ن کی کی حامی جماعت ہے اور اس کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان کو چند دن قبل کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بھی بنایا گیا ہے

مزید : پشاور /اہم خبریں