پاک فوج میں 5 لیفٹیننٹ جنرلز کی مختلف عہدوں پر تعیناتیاں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری اور 5 لیفٹیننٹ جنرلز کو مختلف عہدوں پر تعینات کرتے ہوئے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ کو کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال ایجوٹینٹ جنرل کے عہدے پر تعینات تھے جنہیں کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن کو ایجوٹینٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اکرام الحق کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن اور لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے۔