ٹیسٹ باﺅلرز کی عالمی رینکنگ جاری ، جنوبی افریقہ کے فلینڈر پہلے نمبر پر

ٹیسٹ باﺅلرز کی عالمی رینکنگ جاری ، جنوبی افریقہ کے فلینڈر پہلے نمبر پر
ٹیسٹ باﺅلرز کی عالمی رینکنگ جاری ، جنوبی افریقہ کے فلینڈر پہلے نمبر پر

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ میں باﺅلرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقہ کے باﺅلر فلینڈر ساتھی باﺅلر ڈیل سٹین کی پوزیشن چھینتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے ہیں اور ڈیل سٹین دوسرے نمبر پر ہیں۔ تازہ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، وہ ٹاپ ٹین باﺅلرز میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ دیگر باﺅلرز میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے ہیراتھ، پانچویں نمبر پر ریان ہیرس، چھٹے نمبر پر سڈل، ساتویں نمبر پر ایشون، آٹھویں نمبر پر اوجھا، نویں نمبر پر براڈ اور دسویں نمبر پر باﺅلٹ ہیں۔

مزید :

کھیل -