کرینہ کپور پاکستانی موبائل کمپنی کے مہنگے ترین اشتہار میں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پاکستان کی موبائل کمپنی کے مہنگے ترین اشتہار میں کام کریں گی۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کرینہ کپور اس کمپنی سے بھاری معاوضہ وصول کریں گی تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں کتنا معاوضہ دیا گیا ہے۔ موبائل کمپنی نے یہ اشتہار تھائی لینڈ میں شوٹ کیا ہے۔