دھوم تھری نے دھوم مچا دی، 3 دن میں ریکارڈ 2 ارب روپے کما لئے

دھوم تھری نے دھوم مچا دی، 3 دن میں ریکارڈ 2 ارب روپے کما لئے
دھوم تھری نے دھوم مچا دی، 3 دن میں ریکارڈ 2 ارب روپے کما لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم دھوم تھری نے دنیا بھر دھوم مچا دی ہے اور صرف تین دنوں میں 2 ارب روپے سے زائد کما کر تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم دھوم تھری یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس نے ریلیز کے تین دنوں میں 2 کروڑ ڈالر (تقریباً 2ارب پاکستانی) کما لئے ہیں۔ فلم میں عامر خان، کترینہ کیف اور ابھیشک بچن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم شمالی امریکہ میں بیک وقت 236 سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے تین دنوں میں 35 لاکھ امریکی ڈالر کما لئے ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دھوم تھری نے شاہ رخ خان کی فلم چنائے ایکسپریس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

مزید :

تفریح -