جمعیت علماءاسلام کا 26 جنوری کوپشاور میں مظاہرہ کا اعلان

جمعیت علماءاسلام کا 26 جنوری کوپشاور میں مظاہرہ کا اعلان
جمعیت علماءاسلام کا 26 جنوری کوپشاور میں مظاہرہ کا اعلان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام خیبر پختونخواہ نے 26 جنوری کو امن وامان کی ابتر صورتحال کے خلاف پشاور جی ٹی پر مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔جے یو ائی خیبر پختون خوا کے نائب امیر و ایم پی اے مولانا عطاءالرحمن نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی 26 جنوری کو خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان کے کیسز میں اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے اور کرفیو کو ہٹایا جائے کیونکہ علاقے میں خطرناک حد تک غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہر اضلاع کے تنظموں کو کسی دوسری پارٹیوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کا اختیار دیا ہے۔

مزید : پشاور