پنجاب میں 11 ماہ کے دوران 5 ہزار 671 قتل کےواقعات سامنے آئے

پنجاب میں 11 ماہ کے دوران 5 ہزار 671 قتل کےواقعات سامنے آئے
پنجاب میں 11 ماہ کے دوران 5 ہزار 671 قتل کےواقعات سامنے آئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں 11 ماہ کے دوران قتل کے 5 ہزار 671 واقعات ہوئے ہیں جبکہ زیادتی کے ڈھائی ہزار مقدمات درج کیے گئے۔پنجاب حکومت امن وامان کے دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن صورت حال اس کے برعکس ہے۔ صرف 2013ءکے دوران جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لیں تو قتل، اغوا برائے تاوان، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے ایک دو نہیں، ہزاروں واقعات پیش آئے۔رواں برس کے 11مہینوں میں پنجاب پولیس نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 60 ہزار 260 مقدمات درج کئے۔ان گیارہ ماہ کے دوران قتل کے 5 ہزار 671 واقعات رپورٹ ہوئے۔اغوا برائے تاوان کے 121،زیادتی کے دو ہزار 428 اور اجتماعی زیادتی کے 174 مقدمات درج کرائے گئے۔ڈکیتی کی 19 ہزار 71 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، چوری کے 12 ہزار 688،مویشی چوری کے 6 ہزار 442،موٹر سائیکل اور کار چوری کے 18 ہزار 872،پانی چوری کے 5 ہزار 761، بجلی چوری کے 11 ہزار 995 ،گیس چوری کے 902 اور بھتہ خوری کے 55مقدمات درج ہوئے۔ پولیس مقابلوں میں 239 ملزمان اور33 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -