حکومت کا فوکس امداد نہیں تجارت ہے، یقین ہے ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے: وزیراعظم

حکومت کا فوکس امداد نہیں تجارت ہے، یقین ہے ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ ...
حکومت کا فوکس امداد نہیں تجارت ہے، یقین ہے ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے: وزیراعظم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتا ہے ، یقین ہے کہ ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔ پاکستان ترکی بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ ترک وزیراعظم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں اور آنے والے وقت میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس امداد نہیں تجارت ہے ، پاک ترک اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، یقین ہے ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں