حکومت کسی دباو میں نہیں آئے گی ،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں:شرجیل میمن

حکومت کسی دباو میں نہیں آئے گی ،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں:شرجیل میمن
حکومت کسی دباو میں نہیں آئے گی ،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں:شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنماءاوروزیراعلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ مشرف دور میں جتنے بھی کالے قانون آئے ان کی ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے حمایت کی۔ان کا کنا تھا کہ بلدیاتی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج عدالت پر دباو? ڈالنے کی کوشش ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کے خلاف ایک طرف تو ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے اور دوسری طرف ایم کیوایم احتجاج بھی کررہی ہے۔ حکومت کسی دباو میں نہیں آئے گی تاہم مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سیاست میں بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد دہشت گردوں نے دیگر شہروں کا رخ کرلیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے چہلم کے بعد حیدرآباد میں بھی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

کراچی -