خواجہ آصف نے بجلی چوری روکنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا کنٹرول عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرلی

خواجہ آصف نے بجلی چوری روکنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا ...
 خواجہ آصف نے بجلی چوری روکنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا کنٹرول عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے بجلی چوری روکنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا کنٹرول تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت یکم جنوری سے وزارت پانی وبجلی سے پیسکو کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے اور اگر اس طرح صوبائی حکومت بجلی کی چوری کو روک سکتی ہے اور بجلی کا نظام بہتر بنا سکتی ہے تو وفاقی حکومت کو اس میں کوئی اعتراض نہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں