احمد شہزاد کو تلکارتنے دلشان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا احمد شہزاد کو تلکارتنے دلشان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

احمد شہزاد کو تلکارتنے دلشان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا احمد شہزاد کو تلکارتنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شارجہ (آئی این پی) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں احمد شہزاد کو تلکارتنے دلشان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سری لنکن اننگز کے 19ویں اوور میں جھگڑا ہوا تھا جس میں دلشان کے جملے کسنے پر احمد شہزاد شیخ پا ہو گئے تھے۔ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے میں اس وقت شدت آئی جب دلشان کا بلا احمد شہزاد سے ٹکرایا جس کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی نے لنکن اوپنر کو دھکیل کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ کھلاڑیوں کی تکرار کو بڑھتے دیکھ کر سینئر پلیئر شاہد آفریدی بیچ میں آئے اور انہوں نے تنازع کو ختم کرایا۔ اس جھگڑے کا اختتام دلشان کی ایک مسکراہٹ سے ہوا تاہم میچ ریفری اس بارے منظر سے آشنا رہے اور انہوں نے میچ کے بعد اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر احمد شہزاد پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔