قومی ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو سیریز جیت جائینگے ¾ راشد لطیف
کراچی(این این آئی) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو سیریز جیت جائینگے ۔ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو سیریز جیت جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ عرفان کی غیر موجودگی میں جنید خان پاکستان کے نمبر ایک بولر ہیں انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے دوسرے میچ کے دور ان فیلڈنگ میں غلطی پر سعید کی بجائے کپتان مصباح الحق جنید خان کو ڈانٹ رہے تھے ۔نو جوان بولر کواعتماد دینا چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب چاہا ٹیم سے نکال دیا ۔