شرٹس پر سپانسرزکے دولوگو،پاکستانی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، پی سی بی

شرٹس پر سپانسرزکے دولوگو،پاکستانی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، پی سی ...

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں پاکستانی کرکٹرزجو شرٹس استعمال کررہے ہیں۔ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کھلاڑیوں پر کوئی جرمانہ عائد کیا ہے۔

 آئی سی سی کے ترجمان نے بھی جرمانے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ تاہم بھارتی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی کرکٹرز مین اسپانسر کے علاوہ کٹ بنانے والی کمپنی کے بھی دو لوگو استعمال کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے کے بعد شرٹس کو تبدیل کرکے مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بعض کرکٹرز کی شرٹس پر کٹ بنانے والی کمپنی کے دو لوگو اور بعض پر ایک لوگو دکھائی دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی