مردوں کو ورغلا کر لوٹنے والا خواتین چوروں کا گروہ پکڑا گیا

مردوں کو ورغلا کر لوٹنے والا خواتین چوروں کا گروہ پکڑا گیا
مردوں کو ورغلا کر لوٹنے والا خواتین چوروں کا گروہ پکڑا گیا

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) عام طور پر مجرموں کے گینگ خطرناک جرائم پیشہ لوگوں پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن میکسیکو میں ایک ایسا دلکش گینگ پکڑا گیا ہے کہ جس کے پاس شکار خود چل کر جاتا اور لٹ جانے کے بعد ہی اسے ہوش آتا ہے کہ ہوا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ دراصل ”شہد کا جال“ تھا جس کی مٹھاس شکار کو کھینچ لیتی تھی۔

وہ زنانہ حرکتیں جو مرد کرتے ہیں لیکن ان کا اعتراف نہیں کرتے

اس گینگ میں چھ خواتین شامل تھیں جن میں سے حسین ترین دوشیزہ 22 سالہ ماریہ تھی جو کسی آتے جاتے مرد کے ساتھ آنکھیں لڑاتی اور مسکراہٹ کا تبادلہ کرتی اور پھر یہ شکار اس کے پیچھے پیچھے چلتا سڑک سے ہٹ کر درختوں کے جھنڈ کی طرف چلاجاتا۔ وہاں پہلے سے ہی اس کی پانچ ساتھی خواتین منتظر ہوتیں جن میں ویٹ لفٹر لیسندالارا اور باکسر گریسلیڈا بھی شامل تھی۔ یہ خواتین شکار کو دبوچ لیتیں اور اس سے رقم، موبائل فون اور قیمتی اشیاءسے محروم کردیتیں۔ بیچارے شکار خواتین کے ہاتھوں لٹنے کی وجہ سے خاموش رہتے اور یوں لمبے عرصے تک یہ آزادانہ وارداتیں کرتی رہیں لیکن ایک سیاح نے بالآخر لٹتے ہی شور مچادیا اور پولیس کو بلالیا جس کے بعد حسیناﺅں کا گینگ سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -