باکسر عامر خان کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات

باکسر عامر خان کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
باکسر عامر خان کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کراچی میں سابق صدر پرویزمشرف سے ملاقات کی۔ مشرف نے عامر خان کی باکسنگ کی تعریف کی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ پرویز مشرف نے باکسنگ کی دنیا میں عامر خان کی کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان صرف باکسنگ نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سرگرم ہیں جو قابل تعریف ہے۔عامرخان نے کہا کہ پرویزمشرف نے کھیل اور کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔

مزید :

کراچی -