شیخوپورہ کے 700 گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی

شیخوپورہ کے 700 گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی
شیخوپورہ کے 700 گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی

  

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) شیخوپورہ کے علاقوں گھنگ روڈ محلہ بلوچ ٹاﺅن اور فاروق ٹاﺅن کے 700 گھر میں غیر قانونی طریقہ سے سوئی گیس کا پائپ لائن نیٹ ورک پکڑا گیا ، محکمہ سوئی نادرن گیس نے آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں محلہ فاروق ٹاﺅن کے دن گھروں میں غیر قانونی گیس کی سپلائی پکڑی گئی جو کہ عرصہ دراز سے لوگوں کو گیس غیر قانونی طریقے سے ماہانہ کی بنیاد پر گیس سیل ہو رہی تھی جس میں ہر گھر تقریباً 5000 ماہوار دے رہاتھا جن کے میٹرقبضہ میں لیکر لیبارٹری بھیج دئے گئے ہیں ، محکمہ کی چھاپہ مارٹیم نے ملزموں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دے دی ہے، ریجنل مینجر اظہر رشید نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور محکمہ کا کوئی افسر بھی ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

شیخوپورہ -