واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی، جس اہم ترین فیچر کا شدت سے انتظار تھا، اس کا اعلان ہونے والا ہے۔۔۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی، جس اہم ترین فیچر کا شدت سے انتظار تھا، اس ...
واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی، جس اہم ترین فیچر کا شدت سے انتظار تھا، اس کا اعلان ہونے والا ہے۔۔۔

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ میسنجر میں ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروانے کا فیس بک کا تقریباً ایک سال پرانا منصوبہ اب جلد ہی حقیقت بنتا نظر آرہا ہے کیونکہ جرمن ٹیکنالوجی بلاگ Macerkopf.de کے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی کچھ معلومات اور تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا فیچر صارفین کے لئے جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔

مزید جانئے: فیس بک اب آپ سے زبردستی ایک اور موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کروانے والا ہے، تیار ہوجائیں

نئی ایپ میں متعدد میسجنگ ٹیب متوقع ہیں جن کے ذریعے فیورٹ چیٹس کے درمیان انتخاب کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت دیگر مقبول میسجنگ ایپس مثلاً سکائپ، وائبر یا ایپل کے فیس ٹائم اور میسنجر سے ملتی جلتی ہوتی۔ ٹیکنالوجی بلاگ کے مطابق واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن V2.12.16.2 ممکنہ طور پر وائی فائی اور سیلولر سروس کے ذریعے ویڈیو کال موصول کرنے اور بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ صارف کے سامنے ویڈیو کالر کی تصویر نظر آئے گی جبکہ اس کے اوپر ایک چھوٹی ونڈو میں اس کا اپنا چہرہ بھی نظر آئے گا۔

نئے فیچرز میں فرنٹ اور بیک کیمرے کے انتخاب اور مائیکروفون کو میوٹ کرنے کا فیچر بھی شامل ہوگا۔ ملٹی پل چیٹ ٹیبز کی مدد سے ایک سے زائد چیٹس کے درمیان اپنی مطلوبہ چیٹ کو منتخب کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس سے پہلے واٹس ایپ کے ورژن 2.12.12میں بھی یہ اشارہ دیا جاچکا ہے کہ ایپ کی اگلی اپ ڈیٹ میں ویڈیو چیٹنگ بھی ایپ سٹور میںد ستیاب ہوجائے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -