تین سال تک اتنی بجلی پیدا کرینگے لوگ کوکنگ بھی بجلی سے کیا کرینگے :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

تین سال تک اتنی بجلی پیدا کرینگے لوگ کوکنگ بھی بجلی سے کیا کرینگے :وزیر ...
تین سال تک اتنی بجلی پیدا کرینگے لوگ کوکنگ بھی بجلی سے کیا کرینگے :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں تین سالوں تک  اتنی بجلی پیدا کردینگے کہ کوکنک بھی بجلی سے ہی  کی جائیگی۔ یہ دعویٰ انہوں نے کیپٹل ٹی وی کے پروگرام ’’ سیدھی بات ‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔سینئر تجزیہ نگار اور اینکر محمد نوشاد علی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سو دنوں میں سترہ میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے اور تین سالوں تک چار سو میگاواٹ پیدا کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال تک گلگت بلتستان  کو فری لوڈشیڈنگ بنا دینگے۔انہوں نے بتایا ہمارے ہاں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے لوگ کھانا پکانے کیلئے درختوں کو کاٹتے ہیں جس کی وجہ سے درختوں میں کمی ہورہی ہے لیکن ہم انکو کیسے روک سکتے ہیں ،وہ کھانا کیسے تیار کریں ؟ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اتنی بجلی پیدا کریں لوگ بجلی سے ہی کھانا تیار کریں۔

مزید :

اسلام آباد -