رینجرز کو اختیارات دینے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے:ترجمان وزارت داخلہ

رینجرز کو اختیارات دینے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے:ترجمان وزارت ...
رینجرز کو اختیارات دینے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے:ترجمان وزارت داخلہ

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات دینے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے 9 ارب روپے کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرتی ہے ۔ رینجرز کو اختیارات دینے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ رینجرز پر سالانہ 9 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے 9 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے کی کوئی بات نہیں کی ۔ رینجرز اخراجات کی تمام تفصیل ( آج ) میڈیا کو دی جائے گی اگر کسی کو بھی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ رینجرز کو اختیارات دینے پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے ۔

مزید :

قومی -