آسٹریلین اوپن ٹینس 2016ء 17 جنوری سے شروع ہوگا

آسٹریلین اوپن ٹینس 2016ء 17 جنوری سے شروع ہوگا

  

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلین اوپن ٹینس 2016ء 17 جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔

کھلاڑیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ میگا ایونٹ کی انعامی رقم میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ برس شیڈول سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کی مجموعی انعامی رقم میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس بار بھی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، 10 فیصد اضافے کے بعد مجموعی انعامی رقم 32 ملین آسٹریلین ڈالر ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ منتظمین نے ملکی سٹار لیٹن ہیوٹ کیلئے بھی خصوصی الوداعی تقریب سجانے کا پروگرام بنایا ہے جو مسلسل بیسویں بار ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس کے بعد ٹینس سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -