قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں کھیلی جائے گی

قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر وصال محمد خان نے بتایا کہ قومی آرچری چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -