پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دو گروپوں میں تنازعہ طے پا گیا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دو گروپوں میں تنازعہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کی ثالثی کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دو گروپوں میں تنازعہ طے پا گیا ،معاہدہ طے پانے کے بعد میجر جنرل (ر)اکرم ساہی گروپ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن گروپ کو پاکستان اولمپک ہاؤس کی عمارت اور دفاتر کا قبضہ دیدیا ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اکرم ساہی اور عارف حسن گروپوں کے درمیان دو سال قبل تنازعے کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد اکرم ساہی گروپ نے پاکستان اولمپک ہاؤس لاہور کی عمارت اور دفاتر پر اپنا قبضہ کر کے انتظامات سنبھال لئے تھے اور عارف حسن گروپ کی بھرپورمزاحمت کے باوجود انہیں قبضہ نہیں دیا جارہا تھا۔ کھیلوں کی عالمی تنظیموں کے نوٹس لینے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے ثالثی کر اکے دونوں گروپوں کے درمیان تنازعہ حل کرا دیا ہے ۔ گزشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کو پاکستان اولمپک ہاؤس کی عمارت اور دفاتر واپس مل گئے ۔