آئی پی ایل 2016ء،سریش رائنا راجکوٹ کی قیادت کیلئے فیورٹ

آئی پی ایل 2016ء،سریش رائنا راجکوٹ کی قیادت کیلئے فیورٹ

  

نئی دہلی (یوا ین پی) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں بھارتی آل راؤنڈر سریش رائنا نئی فرنچائز راجکوٹ کی قیادت کیلئے فیورٹ ہیں۔ راجکوٹ نے آئی پی ایل ڈرافٹنگ میں سب سے پہلا رائنا کو چنا تھا۔ رائنا اس سے قبل مہندرا سنگھ دھونی کی غیرموجودگی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ چنائی سپر کنگز ٹیم کی بھی قیادت کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں اسلئے انہیں راجکوٹ ٹیم کی قیادت کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم برینڈن میک کولم بھی دوسرے مضبوط امیدوار ہیں۔ رائنا نے اپنے بیان میں کہا کہ راجکوٹ کیلئے کھیلنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، اس وقت تمام تر توجہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -