ملک طاہر جاوید کی ٹاون شپ انڈسٹریزایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

ملک طاہر جاوید کی ٹاون شپ انڈسٹریزایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو ...

  

لاہور(اے پی پی) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین و لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ملک طاہر جاوید نے ٹاون شپ انڈسٹریزایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کے روز تیسری بار منتخب چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ سینئر وائس چیئرمین خلدون ملک اور وائس چیئرمین اعظم چوہدری کو مبارکباد کے پیغام میں ملک طاہر جاوید نے توقع ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کے تینوں نو منتخب عہدیداران صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن علاقہ کے صنعتکاروں کے اتحاد و اتفاق کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔ اس کے عہدیداران ہمیشہ متفقہ طور پر منتخب ہوتے اور ایگزیکٹو ممبران کو ساتھ لے کر سال بھر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

مزید :

کامرس -