یو بی جی کی وفاقی چیمبر کی نائب صدر فہمیدہ جمالی اور احمد جواد کے خلاف کاروائی

یو بی جی کی وفاقی چیمبر کی نائب صدر فہمیدہ جمالی اور احمد جواد کے خلاف ...

  

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر فہمیدہ کوثر جمالی اور ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر کے سابق چئیرمین احمد جواد کو نا پسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب یونائیٹڈ بزنس گروپ سے نکال دیا گیا ہے۔ یو بی جی کے چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل نے ایک بیان میں کہا کہ فہمیدہ کوثر جمالی اور انکے عزیز احمد جواد کے خلاف کچھ عرصہ سے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر یو بی جی کی قیادت نے انھیں کئی بار وارننگ دی مگر انکے طور طریقوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر مجاز اتھارٹی نے انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے جس دوران الزامات درست ثابت ہونے پر انکی بنیادی ممبرشپ ختم کر دی گئی۔ ملک سہیل نے کہا کہ یوبی جی کا ان دونوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء کراچی ویمن چیمبر کی صدر سیدہ بانو، ملتان ویمن چیمبر کی صدر رضیہ شاہ، اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر ممتاز اختر، بہاولپور ویمن چیمبر کی صدر عائشہ عمر، مردان ویمن چیمبر کی صدر رخسانہ بی بی ،پشاور ویمن چیمبر کی ناصرہ لغمانی اور کوئٹہ ویمن چیمبر کی صدر آریانہ خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فہمیدہ کوثر جمالی کئی ماہ سے بزنس مین پینل سے ملی بھگت کر رہی تھیں۔

جسکا سب کو علم ہے۔

انھوں نے یو بی جی کو نہیں چھوڑابلکہ انھیں کئی روز قبل ہی فارغ کر دیا گیا تھاجو شفافیت کے اصولوں کی پاسداری کیلئے ضروری تھا۔ ان کے عہدے کی معیاد ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے جس کے بعد انکا ٹریڈ پالیٹکس میں کوئی مستقبل نہیں۔ شکست خوردہ بزنس مین پینل جھوٹے اخباری بیانات کے زریعے فوائدحاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -