پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کی معلومات کو ڈیڑھ سو تربیتی پروگراموں میں شامل کر لیا ہے‘سمیڈا

پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کی معلومات کو ڈیڑھ سو تربیتی پروگراموں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کی معلومات کو رواں سال کے دوران ملک بھر میں منعقد کئے جانے والے اپنے ڈیڑھ سو تربیتی پروگراموں میں شامل کر لیا ہے۔ یہ بات سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکیم پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کیلئے قومی معیشت کے دھارے میں شامل ہونے کا بہتریں زریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ سمیڈا کے تحت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ’’ کاروبارکیسے شروع کیا جائے‘‘ کے موضوع پر تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں شرکاء کو پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے بارے میں ایک سیر حاصل پریزنٹیشن دی جاتی ہے۔محمد عالمگیر چوہدری نے بتا یا کہ سمیڈا کی ویب سائٹ سے مذکورہ سکیم سے متعلق پری فیزیبلٹی سٹدیز، بزنس پلان، ٹریننگ ویڈیوز اور فنانشل کیلکولیٹرکی ڈاؤن لوڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
گزشتہ برس دسمبر تک سمیڈا کی ویب سائٹ پر، پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے حوالے سے ایک کروڑ 35 لاکھ کے لگ بھگ ڈاؤن لوڈ ریکار ڈ کیئے گئے تھے۔ اور یہ تعداد رواں سال کے دوران بڑھ کر ایک کروڑ 57 لاکھ، 44 ہزار اور 562 تک جا پہنچی ہے۔جس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی دلچسپی مذکورہ سکیم میں بدستور قائم ہے۔ سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتا یا کہ سمیڈا کی ویب سائٹ پر ، پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کیلئے جو پری فیزیبلٹی سٹڈیز مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے موجود ہیں ان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ٹاپ فائیو پری فیزیبلٹی سٹدیز میں بکریوں کے باڑے ، ڈیری فارمنگ، ڈرائیونگ سکول، پولٹری فارم اور ہو ل سیل ڈسٹری بیوشن کی پر ی فیزیبلٹی سٹدیز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کے علاوہ سمیڈا میں مذکورہ سکیم کیلئے قائم ہیلپ ڈیسک پربھی قائم کیا گیا ہے اور مذکورہ سکیم سے استفادہ کے خواہشمند نوجوان مرد اور خواتین اس ہیلپ ڈیسک سے رجوع کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا نے مذکورہ سکیم کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کی ایسوسی ایشنوں سے رابطہ مہم تیز ترکرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے امید کی کہ رواں سال کے دوران پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت بنکوں کو ملنے والی درخواستوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔

مزید :

کامرس -