میجر رفیق حسرت کے ساتھ چلنے والوں کو تیز بھاگنا پڑے گا

میجر رفیق حسرت کے ساتھ چلنے والوں کو تیز بھاگنا پڑے گا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) میجر رفیق حسرت کے ساتھ چلنے کے لئے دیگر عہدیداروں کو تیز بھاگنا پڑے گا ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔ 19دسمبر کو ہونے والے الیکشن ون آن ون کی بنیاد پر ہوئے تھے اور ہر نشست پر امیدوار نے انفرادی حیثیت میں کاغذات جمع کرائے تھے مگر پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت کی مقناطیسی شخصیت نے تمام انفرادی امیدواروں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا وہ پہلے دن سے کامیابی تک ایک نظر آئے۔ میجر رفیق حسرت کی طرف سے ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی دیگر امیدواروں کو ان کے ساتھ رہنے کے لئے باقاعدہ دوڑنا پڑتا تھا۔واقفان حال کا کہنا ہے کہ میجر رفیق حسرت جو عزائم رکھتے ہیں جتنا کام کرنا چاہتے ہیں جتنی سپیڈ سے کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ منصوبہ بنا چکے ہیں دیگر عہدیداروں کو ان کا ساتھ دینے کے لئے بہت تیز بھاگنا پڑے گا ورن وہ اکیلے رہ جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -