ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ، صدر میجر رفیق حسرت ساتھیوں سمیت آج حلف اٹھائیں گے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ، صدر میجر رفیق حسرت ساتھیوں سمیت آج حلف ...

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے آئندہ تین سال کے لئے منتخب ہونے والے صدر میجر رفیق حسرت اپنے ساتھیوں سمیت آج صبح11بجے کیمونٹی سنٹر جے بلاک ڈی ایچ اے میں پُروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے، خوبصورت تقریب میں ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر یٰسین بابر کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے، حلف برداری کی تقریب قائم مقام صدر کرنل اکبر میاں کی زیر نگرانی ہو رہی ہے،حلف کے بعد کرنل اکبر میاں اپنی ٹیم کے ساتھ نو منتخب صدر میجر رفیق حسرت اور ان کی ٹیم کو چارج دیں گے۔ پروفیشنل گروپ کی قیادت آج حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔میجر رفیق حسرت اور ان کے ساتھ دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران دسمبر2018ء تک ذمہ داریاں ادا کریں گے۔میجر رفیق حسرت نے کہا ہے کہ ہم وعدوں کے مطابق ڈیلر برادری کی خدمت میں کبھی کوئی کمی نہیں آے دیں گے تمام مسائل حل کرینگے اور برادری کی فلاح کیلئے کوشاں رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -