میجر رفیق حسرت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں،افتخار حسین

میجر رفیق حسرت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں،افتخار حسین

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کے نومنتخب صدر میجر رفیق حسرت سے بہت زیادہ توقعات ہیں مبارکبادیں ضرور لیں ان کا حق ہے مگر کام کر کے دکھائیں۔ ایم ایچ اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو اور ڈی ایچ اے کے ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹ افتخار حسین کی روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل گروپ کی کلین سویپ کرنے والی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ میجر رفیق حسرت ایک باصلاحیت فرد ہے اِسی لئے ڈی ایچ اے کی برادری نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیتے ہوئے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لی ہیں۔امید کرتے ہیں ڈی ایچ اے میں اب سازشیں نہیں ہوں گی،دھڑے بندی کا خاتمہ ہو گا۔ سب مل کر نومنتخب قیادت کی پشت پناہی کریں گے سب متحد رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -