نبی کریم کی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے،علامہ یوسف اعوان

نبی کریم کی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے،علامہ یوسف اعوان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ ؐ کی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے اور جس جگہ پر اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ کا ذکر خیر ہو وہاں سے آفات و بلیات کا خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ وہاں پر رحمتوں کا نزول ہوتا ہے لہذا ہمیں اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ محافل میلاد کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ وہ پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم امت محمدی ﷺ ہیں

ان کی امت کا حصہ ہونا دنیا کے تمام بڑے اعزازوں میں سے ایک بڑا اعزاز ہے نبی کریم ﷺ آئے تو دل جگمگائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی آمد کی خوشی میں خصوصی محافل میلاد کا اہتمام کرنا ہو گا اور ان میں ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب کی مزید کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرنا ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -