چلڈرن ہسپتال میں 17بچوں کی ہلاکت محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

چلڈرن ہسپتال میں 17بچوں کی ہلاکت محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال میں 17بچوں کی ہلاکت محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔وزیر اعلی اس معاملے کی شفاف انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ پنجاب بھر سے لوگ اپنے بچوں کو بیماری کی صورت میں اس ہسپتال میں لاتے ہیں تاہم یہاں وینٹی لیٹرز کی خرابی اور دیگر سہولتوں کے فقدان کے باعث انہیں بچوں کی اموات دیکھنا پڑ رہی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ آج تک وزیر اعلی کی طرف سے کسی بھی ایسے سانحہ کا انکوائری کے بعد ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا ہے ۔

جسکی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز غفلت کا مظاہر ہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ اپنی کوتاہی کو بھی تسلیم نہیں کر تی اور ہلاکتیں چھپانے میں مصروف ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -