ضلعی انتظامیہ مسیحیو ں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے،کیپٹن(ر) عثمان

ضلعی انتظامیہ مسیحیو ں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے،کیپٹن(ر) عثمان

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کر سچن کمیونٹی کی کرسمس ڈے کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور اس تہوار پر کرسچن کمیونٹی کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور اپنی پوری مشینری کے ساتھ تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو حنا آباد میں قائم کرسمس بازار کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور نشتر ٹا ؤن انتظامیہ کے افسران بھی مو جود تھے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں اشیاء ضروریہ کے سٹالز لگائے گئے ہیں جن پر سستے داموں اشیاء ضروریہ دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آٹے ،گو شت،چینی،سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز کرسمس بازاروں میں لگائے گئے ہیں اور صفائی ستھرائی،سکیورٹی اور پارکنگ کا بھی منا سب انتظام کیا گیا ہے۔یو حنا آباد با زار کے افتتاح کے بعد ڈی سی او لا ہور نے بازار میں خریداری کے لیے آئے ہوئے کر سچن کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک بھی کا ٹا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لا ہور نے مجموعی طور پر چھ کر سمس با زار صوبائی دارالحکومت میں لگائے گئے ہیں۔راوی ٹا ؤن میں الٰہی بخش روڈ بادامی باغ،داتا گنج بخش ٹا ؤن میں ڈان باسکو سکول ریلوے ہیڈ کوآرٹر،واہگہ ٹا ؤن میں جلو موڑ،گلبرگ ٹا ؤن میں مکہ کا لونی،نشتر ٹا ؤن میں یو حنا آباد اور شا لیمار ٹا ؤن میں چائنہ سکیم میں کرسمس بازار لگائے گئے ہیں۔ان بازاروں پر سستے داموں اشیاء ضروریہ دستیاب ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -