مسلم لیگ(ن) دھاندلی کا دوسرا نام بن چکی ہے،عبدالعلیم خان

مسلم لیگ(ن) دھاندلی کا دوسرا نام بن چکی ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ غنڈہ گردی اور دھونس اور دھاندلی کا دوسرا نام بن چکی ہے ،لودھراں میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہونے والے سرکسی شیر ایک بار پھر ناکام ہوں گے اور تمام تر سرکاری وسائل اور ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود این اے154میں نا اہل امیدوار شکست کھائیں گے ،عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر چلنے والی سرکاری مشینری کو لودھراں کے ضمنی الیکشن میں جھونک دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے بھی کمک بھیجی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کا دھاندلی کا دعوی انشا ء اللہ سچ ثابت ہو گا اور عمران خان اور بلے کو کامیابی ملے گی ۔ عبدالعلیم خان نے ایک سوال پر کہا کہ این اے122کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی اور بے قاعدگی پر ایاز صادق بیانات دینے کی بجائے اصل حقائق پر بات کریں ہزاروں کی تعداد میں منتقل ہونے والے ووٹوں کا مقصد انہیں کامیاب کرانا تھا اس سہولت سے مستفید ہونے والے کو نتائج بھی بھگتنا ہوں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف اب کسی موڑ پر نواز لیگ کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور دھاندلی کے ہر نئے طریقے کا مقابلہ کیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -