چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں،میاں محمد ایوب

چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں،میاں محمد ایوب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک کے ہسپتالوں میں بچے مصنوعی سانس کی مشینیں نہ ہونے کی وجہ سے مررہے ہوں? کیا وہاں پر میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی ضرورت ہے یا پھر ہسپتالوں کی حالتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے یہ وہ بنیادی سوال ہیں جو یہاں کے عوام حکمرانوں سے کرنا چاہتے ہیں اور حکومت پنجاب سے پوچھتے ہیں کہ قوم کے مستقبل بچوں کی ہلاکت کی وجہ سے ان کے بے ضمیر وں نے انہیں زرا سا بھی ہلایا ہے کہ نہیں اگر ایسا واقعہ دنیا کے کسی بڑے ترقی یافتہ ملک میں ہوا ہوتا تو اب تک اس کا محکمہ صحت جیلوں میں ہوتا لیکن یہاں پر تو ہر محکمے کا چارج وزیراعلی نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کے دلخراش واقعہ نے پورے پنجاب کی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن حکومت ابھی بھی صحت اور تعلیم کے فنڈز کو بھی میٹرو ٹرینوں پر لگا رہی ہے اور غیر ضروری منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کررہی ہے قوم کو ایستے حکمرانوں کا بائیکاٹ کرنا ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -